پٹنہ

کرونا کے دو اور پازیٹیومریض برآمد، کل تعداد ۳۴؍ہوگئی

پٹنہ؍ 7اپریل( آئی این ایس انڈیا ) منگل کی شام کرونا کے دو مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ پٹنہ کے آر ایم آئی آر میں سیوان کی دو خواتین کی رپورٹ مثبت آئی۔بہار میں پربامنڈل مثبت مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ سیوان کے آٹھ لوگ کرونا سے متأثر ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے اتوار اور پیر کو کسی کی رپورٹ پازیٹیو نہیں آیا تھا ۔ہفتہ کو ایک مریض کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی، بھاگلپور کے نوگچھیا کے 65 سال کے مریض 18 مارچ کو انگلینڈ سے واپس آیا تھا، جمعہ کو دو لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی، بحرین سے واپس آئے سیوان کے ایک نوجوان کی رپورٹ چیک مثبت آئی تھی۔ گیا کے کرونا پازیٹیو خاتون کے شوہر کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی تھی۔ جمعرات کو 5 لوگوں کے رپورٹ پازیٹیو ملے تھے، جن میں دو گوپال گنج، ایک سارن اور دو گیا کے تھے۔بہار میں ابھی تک کرونا کے ایک مریض کی موت ہوئی ہے. 11 مریض ٹھیک ہو کر ہسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close