پٹنہ

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں : مولانا انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف ۔ 23 مارچ 2020 : آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے کہاکہ اس وقت عالمی سطح پر کرونا وائرس کی دہشت ہے اورگزشتہ تین مہینوں میں یہ وبا دنیا کے اکثر ملکوں میں پھیل گئی ہے،اب تک ہزاروں افراد موت کے شکار ہوگئے ہیں،موت گرچہ برحق ہے؛مگر وبائی امراض میں احتیاط کی بڑی ضرور ہے اورحدیث میں اس سے بچنے اوراحتیاط کرنے کی تاکید آئی ہے،ہمارے ملک ہندوستان میں اورریاست بہار میں اس وبا نے پاؤں پسار دیا ہے؛اس لیے حد درجہ احتیاطی اقدام کی ضرورت ہے۔اسی کے پیش نظر حکومت بہارنے تمام شہروں میں خصوصی احکامات جاری کئے ہیں،نیزدکانوں،پبلک اجتماع کی جگہوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے؛اس لیے تمام افراد اس کی پابندی کریں اور31مارچ تک زیادہ وقت اپنے آپ کو پبلک مقامات سے دور رکھیں اورگھروں کے ساتھ عبادت گاہوں،خصوصی طور پر شہری حلقوں کی مساجد جہاں مسافر وباہر کے افراد آتے ہیں، کی صفائی پرتوجہ دیں۔بیمار وکمزور،بوڑھے اوربچوں کو مساجد کے بجائے گھروں میں نماز ادا کرنے کیتلقین کریں،صفوں کی دوری رکھیں ،نیزصف بندی میں دوری بناکر کھڑے ہوں۔یہ یاد رکھیں کہ یہ وبائی مرض انسانی بے احتیاطی کی وجہ سے پھیلتا ہے؛مگر اصلاً یہ قہر الٰہی ہے،اللہ کی مشیت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ہے؛اس لیے اللہ سے خصوصی طور پر دعا کریں کہ اس وباسے ہمیں نجات دے۔استغفار کی کثرت کریں اورروزانہ صدقہ دینے کا اہتمام کریں اورغریبوں تک اسے پہونچائیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close