پٹنہ

دانا پور ریلوے اسٹیشن کے ریزرویشن کاؤنٹرمیں آگ لگی

پٹنہ22جون(ہندوستان اردو ٹائمز) منگل کی صبح بہارکے دانا پور ٹکٹ ریزرویشن آفس میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری ہوگئی۔ آگ لگنے سے دفتر میں افراتفری پھیل گئی۔ بھگدڑ جیسی صورتحال میں تعینات ملازمین کسی طرح کاؤنٹر پر موجود نقد رقم لے کر باہر آئے۔ آگ میں نقد رقم یا کسی شخص کے کسی زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق دانا پور ٹکٹ ریزرویشن آفس میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ اطلاع فوری طور پر ریلوے کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی۔ جی آر پی ، آر پی ایف اور مقامی پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ریزرویشن کاؤنٹر پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close