پٹنہ

بارہ سالہ بچی سے شادی کیلئے 1200 کلومیٹر کا سفر کرنے والے 50 سالہ شخص کی جم کر دھلائی

پٹنہ (ہندوستان اردو ٹائمز) ذرائع کے مطابق ریاست بہار میں اہلِ خانہ نے مل کر 12 سالہ بچی کی 50 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

میڈٰیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر سے 50 سالہ گوپال رام 1264 کلومیٹر سے زائد کا سفر کرکے ریاست بہار کے ضلع سیتا مڑھی میں شادی کیلئے آیا۔ جب دولہا سج دھج کر 12 سالہ دلہن کو لینے گاؤں میں پہنچا تو اہلِ خانہ کو اس کی خبر ہوگئی۔ مشتعل گاؤں والوں نے دولہا کو پکڑ کر اس پر خوب ہاتھ صاف کیے اور اس کا شادی کا سارا بھوت اتارنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close