پٹنہ

پشوپتی پارس ایل جے پی صدر منتخب ، نیشنل کونسل نے مہرلگائی

پٹنہ 17جون(ہندوستان اردو ٹائمز) پچھلے کچھ دنوں سے بہار کی سیاست میں مسلسل ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس وقت لوک جن شکتی پارٹی میں بالادستی کی جنگ جاری ہے۔ پشوپتی پارس اور چراغ پاسوان کے گروہ آمنے سامنے ہیں۔ تمام تنازعات کے درمیان جمعرات کو پشوپتی پارس کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ جمعرات کے روز پٹنہ میں پشوپتی پارس کی سربراہی میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس ملاقات میں پشوپتی پارس گروپ کے چار ممبران پارلیمنٹ محبوب علی قیصر ، وینا دیوی ، چندن سنگھ اورپرنس راج بھی موجودتھے۔پٹنہ میں یہ اجلاس لوک جن شکتی پارٹی کے ورکنگ قومی صدر سورج بھان سنگھ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ سورج بھان کوپارٹی کے صدر کے انتخاب کا انعقاد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔پشوپتی پارس بدھ کے روز ہی پٹنہ پہنچے ۔ جمعرات کے روز انہوں نے صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی دی۔جب کسی دوسرے رہنما نے اعتراض نہیں کیا تو وہ پارٹی کانیا قومی صدر منتخب ہوگئے۔ اس سے قبل وہ پارلیمانی پارٹی کے رہنمابھی منتخب ہوئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close