پٹنہ

نتیش کمارملزم ڈی ایس پی کوکیوں بچارہے ہیں،تیجسوی یادوکاالزام

پٹنہ7جون (ہندوستان اردو ٹائمز) آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادو نے پیر کو چیف منسٹر نتیش کمار پرحملہ کیاہے اورجے ڈی یو کے افسران اور قومی صدر پرملزموں کے تحفظ کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے بہار کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مارنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اس پر سیاست نے گرما گرم ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی جے ڈی یو نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے یہ سوال پوچھا ہے کہ چیف منسٹر نتیش کمار ایک ڈی ایس پی کی حفاظت کیوں کررہے ہیں ، جس پر نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی سلیکشن کونسل میں دھاندلی کا الزام ہے؟انہوں نے کہا ہے کہ یہ ڈی ایس پی مرکزی سلیکشن کونسل (سپاہی بھرتی) کے چیئرمین کے او ایس ڈی رہ چکے ہیں۔ پوری انتظامیہ اورپولیس محکمہ جانتا ہے کہ اس ڈی ایس پی اور سلیکشن کونسل کے چیئرمین کے درمیان کیا تعلق ہے۔ مرکزی سلیکشن کونسل(سپاہی بھرتی) کے متنازعہ چیئرمین اور وزیراعلیٰ پارٹی کے قومی صدر کے مابین کیا ، کیسے اور کب سے تعلقات مشہورہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close