پٹنہ

عید کی نماز گھر پراداکریں ،امارت شرعیہ کی اپیل

پٹنہ12مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب ختم ہونے کوہے۔ عید کے سلسلے میں امارت شرعیہ ،بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ نے اپیل کی ہے کہ لاک ڈائون کے دوران بڑی جماعتوں سے پرہیزکریں،گھرمیں ہی عیدکی نمازان طریقوں سے اداکریں جوبتائے گئے ہیں اورحکومتی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔امارت شرعیہ بہار کا اہم مسلم ادارہ ہے ۔اس بارامارت شرعیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مسلمان کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں نماز عید ادا کریں اورساتھ ہی لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔

ادارہ کے نائب امیرشریعت مولاناشمشادقاسمی نے مسلم تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنے اورایک دوسرے کے گھرجانے سے بھی پرہیزکرنے کی اپیل کریں۔انھوں نے یہ بھی کہاہے کہ اس بار لوگوں کو دعا کرنی چاہیے کہ یہ بیماری جلدسے جلد ختم ہوجائے اور لوگ پر سکون زندگی گزاریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close