پٹنہ

عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ، 14 مئی کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں : امارت شرعیہ

 

پٹنہ،لکھنو، نئی دہلی،ممبئی12مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ،جامع مسجددہلی،چاندکمیٹی فرنگی محل لکھنو،دارالعلوم دیوبند،جمیعۃ علمائے ہندا ورمرکزی رویت ہلال کمیٹی ممبئی سمیت متعدداداروں نے اعلان کیاہے کہ عیدکا چاندنہیں دیکھاگیااورشرعی رویت ثابت نہیں ہوئی ہے لہٰذاعید14مئی،بروزجمعہ ہوگی اورجمعہ کویکم شوال کی تاریخ ہوگی۔

امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ،جھارکھنڈکے قاضی شریعت قاضی انظارقاسمی نے بیان جاری کرکے کہاہے کہ مرکزی دفتراوراس کی تمام شاخوں میں چانددیکھنے کااہتمام کیاگیا،مگرمطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاندنظرنہیں آیا،اورملک کے دیگرمقامات سے بھی رابطہ کیاگیالیکن مطلع صاف ہونے کے باوجودچانددیکھے جانے کی خبرموصول نہیں ہوئی ہے۔اس لیے تیس کی رویت کااعتبارکرتے ہوئے تمام مسلمان بروزجمعہ عیدکی نمازاداکریں۔شاہی امام جامع مسجددہلی مولاناسیداحمدبخاری نے بھی کہاہے کہ عیدالفطرجمعہ کوہوگی۔مرکزی چاندکمیٹی فرنگی محل لکھنونے بھی اعلان کیاہے کہ آج 12مئی کوچاندنظر نہیں آیااس لیے کل روزہ رکھیں اورعیدکی نمازجمعہ کواداکریں۔

 

 

No photo description available.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close