پٹنہ

کوروناوائرس سے تحفظ اور تدبیر کے ذریعہ بچیں،صفائی کا خیال رکھیں: مولانا محمدشبلی قاسمی

مولاناسجاد میموریل اسپتال امارت شرعیہ میں ‘‘آؤکوروناسے بچاؤ کا طریقہ سیکھیں ’’کے نام سے بیداری پروگرام کا انعقاد

پھلواری شریف(17 مارچ 2020:محمد عادل فریدی)مولانا سجاد میموریل اسپتال امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں‘‘آؤ کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ سیکھیں ’’کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام زیر صدارت قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب منعقد ہوا۔ قائم مقام ناظم صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تدابیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، تحفظ اور تدبیر اختیار کر کے ہم اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ، پاکی اور صفائی کا خیال رکھنا ، گندگی سے دور رہنا ا س بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے ، اسلام نے بھی پاکی اور صفائی کو بہت اہمیت دی ہے اور اس کو ایمان کا حصہ قرا ر دیا ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جسم کو پاک صاف رکھنے کے لیے موقع بہ موقع جو ہدایتیں د ی ہیں ، ان پر عمل کریں، ہاتھ ، منھ اور بدن کو صاف رکھیں، ناخن چھوٹے رکھیں انہیں پابندی سے تراشیں ، وضو کا اہتمام کریں ، ہر نماز کے وقت اچھی طرح سنت کے مطابق وضو کریں توہم بہت حد تک اس وائرس سے بچ سکتے ہیں ، یہ سب وہ چیزیں ہیں جن کی ہدایتیں حدیثوں میں موجود ہیں ۔ مساجد کی صفائی کا بھی اہتمام کریں ، وضو خانہ اور دیگر ایسی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ، جہاں لوگوں کا اجتماع رہتا ہو، ٹھنڈی چیزوں اور جگہوں پر یہ وائرس زیادہ آتے ہیں، اس لیے ٹھنڈے مشروبات کا کم سے کم استعمال کریں ، گرم پانی کا استعمال کریں، دھوپ میں تھوڑی دیر بیٹھنے کی پابندی کرنے سے بھی اس وائرس کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اللہ کی طرف رجوع کریں دعاؤں کا اہتمام کریں کیوں کہ اصل شفا دینے والی ذات تو خدائے پاک کی ذات ہے ۔افتتاحی کلمات کہتے ہوئے اسپتال کے سکریٹری مولانا سہیل احمد ندوی صاحب نے اسپتال کا تعارف کرایا ، یہاں کے ڈاکٹروں اور ان کی خدمات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 1987 سے امارت شرعیہ کا یہ اسپتال حفظان صحت کے میدان میں سر گرم عمل ہے اور بالکل معمولی خرچے پر غریبوں اور ضرورت مندوں کو علاج کی سہولت مہیا کراتا ہے۔ اواس طرح کی ناگہانی حالت میں انسانی خدمت کے لیے امارت شرعیہ اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

پھلواری شریف کے بی ڈی او جناب ظفر الدین صاحب نے بھی اس وائرس سے بچنے کی تدبیروں کوبیان کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت بہار پوری طرح اس وائرس پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی کوشش ہے کہ بہار میں یہ وبا زیادہ نہ پھیل سکے ، اس کے لیے پورے صوبہ میں بیداری پیدا کی جارہی ہے، ہمارامقصد ہے کہ امارت شرعیہ کے واسطے سے صوبے کے گھر گھر بیداری کا پیغام پہونچے تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وائرس سے بچ سکیں ۔آغا خان فاؤنڈیشن کے نمائندے مرتنجئے منترا اور ڈاکٹر ششی سی ایچ سی پھلواری شریف نے تفصیل سے احتیاطی تدابیر بیان کیں ، انہوں نے کہا کہ دن میں زیادہ سے زیادہ بار صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں ، وائرس سے متاثر آدمی کے پاس جائیں توکم از کم تین ہاتھ دور رہیں ، ماسک پہنیں ، عام حالت میں ماسک پہننا ضروری نہیں ہے ، اگر علامتیں ظاہر ہوں تو بیماری کوچھپائیں نہیں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔زیادہ بھیڑ بھا ڑکی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں ، سینیٹائزر کا استعمال کریں، اپنے آس پاس صفائی کا خیال رکھیں ، گندگی سے دورر ہیں وغیرہ وغیرہ۔ آخر میں یہ پروگرام مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ کی دعا پر ختم ہو گیا ۔اس بیداری پروگرام میں ڈاکٹر ایس نثار احمد صاحب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، جناب سید نثار احمد صاحب ایڈمنسٹریٹرر پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر غلام محی الدین اشرفی ڈاکٹر نظیر احمد خان ڈاکٹر اسنیگدھا سنہا،ڈاکٹر شپرا چوہان ڈاکٹر ششی ،ڈاکٹر نصرت یاسمین، ڈاکٹر راکھی سنگھ، ڈاکٹر اشوک کمار مولانا محمد ارشد رحمانی آفس انچارج امارت شرعیہ ڈاکٹر سید کمال وارث ایچ او ڈی فیزیو تھیراپی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر مناظر حسنین مولانا احمد حسین قاسمی معاون ناظم امار ت شرعیہ مولانا نصیر الدین مظاہری اعجاز احمد سیداصغر علی، مولانامحمد عادل فریدی وغیر ہ نے شرکت کی

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close