پٹنہ

نتیش کمار کی اپیل ، شادی کی تقریب ملتوی کردیں

پٹنہ 5مئی(ہندوستان اردو ٹائمز) انتخابی ریلیوں میں ہجوم سے خطاب کرنے والے نتیش کمارنے اخلاقیات کاسبق پڑھایاہے۔بہار حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 15 مئی تک ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ حکومت نے حکام کو لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اوراگرممکن ہو تو شادی کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کردیں۔جب کہ بہارحکومت اورالیکشن کمیشن الیکشن کوملتوی کرنے کے لیے اپوزیشن کے دبائوکے باوجودتیارنہیں ہوئے ۔ وزیراعلیٰ نے اس بارے میں دو ٹویٹس کی ہیں۔سی ایم نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ریاستی حکومت لوگوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کررہی ہے جب کہ حکومت کی ناکامی پرعدالت پھٹکارلگارہی ہے اورعدالت کے دبائوپرلاک ڈائون لگایاگیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کورونا انفیکشن پرقابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔ آج سے 15 مئی تک عوامی مفاد میں سخت فیصلہ کرنا ہوگا۔ براہ کرم رہنما خطوط پر عمل کریں اور کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں تعاون کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close