پٹنہ

امیر شریعت کا انتقال امت مسلمہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان: مفتی رضی احمد رحمانی ندوی

مونگیر 6اپریل(آئی این ایس انڈیا) مفتی رضی احمد رحمانی ندوی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ خانقاہ رحمانی مونگیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امیرشریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر کے انتقال سے میرا ذاتی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔ حضرت نے مجھے خانقاہ رحمانی مونگیر کی عظیم الشان مسندقضا پر فائز کیا اور مونگیر ضلع کا قاضی شریعت بنایا۔ یہ میرے اوپر حضرت امیر شریعت کااتنا بڑا احسان ہے کہ میں مرتے دم تک اس احسان کا بدلہ ادا نہیں کر سکتا۔حضرت والا کی شخصیت امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالی کے ایک عظیم نعمت تھی اور حضرت امیر شریعت کی شخصیت ہی ایسی شخصیت تھی کہ جب بھی مسلمانوں اور اسلام پر غیروں کی طرف سییا حکومت وقت کی طرف سے حملہ ہوا تو آپ نے قوم کی صحیح رہنمائی کی اور باطل طاقتوں کو دندان شکن جواب دیا اور حکومت وقت کو اپنے غلط فیصلوں سے باز آنے پر مجبور کیا ،اس لیے کہ آپ جرات و حمیت کے پہاڑ تھے اور حق گوئی اور بے باکی میں آپ کا کوئی مثال نہیں تھا آپ حق کا برملا اظہار کیا کرتے تھے اور کبھی مصلحت کے نام پر سچ بولنے اور ظالم کا گریبان پکڑنے سے پیچھے نہیں رہے اس کی سیکڑوں مثالیں ہیں جو چاہے دیکھ سکتا ہے، آپ کو یہ جرت اپنے والد بزرگوار حضرت امیر شریعت رابع مولانا سید منت اللہ رحمانی رحمۃ اللہ علیہ سے ورثہ میں ملی تھی آپ کو جس ادارے کی ذمہ داری سپردکی گئی گئی آپ نے اس ادارے کو ترقی دی اور اس کے وقار میں اضافہ کیا چاہے وہ امارت شرعیہ ہو یا مسلم پرسنل لا بورڈ ہویا جامعہ رحمانی خانقاہ رحمانی مونگیر ہو ، حضرت نے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں اگر اس کو ذکر کیا جائے تو اس کے لیے دفتر کی ضرورت ہوگی۔انھوں نے کہاہے کہ حضرت امیر شریعت سے کہا کہ مولانا آج اولاد والدین کی کمزوری ہے حضرت امیر شریعت نے سختی سے اس رائے کی تردید کی اور فرمایا مولانا ایسا نہیں ہے الحمدللہ ہماری اولاد ایسی نہیں ہے ،اور کیوں نہ ہو جس شخص نے اپنے گھر میں آگ لگا کر دوسرے کو روشنی بانٹیں ہوں ،اللہ تعالی ان کو سچا جانشین اور فرمانبردار اولاد عطا ہی کرے گا اس لیے کہ اللہ تعالی محسنین کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ہے ،اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کو اپنے باپ داداؤں کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے ،اور اللہ تعالی ان سے امت کی رہبری اور رہنمائی کا کام لے آمین ثم آمین جیسا کہ ان کے باپ داداؤں نے امت کی رہنمائی اوررہبری فرمائی ہے اور ان کے والد بزرگوار حضرت امیر شریعت صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے کا موقع عطا فرمائے آمین ثم آمین اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی حضرت امیر شریعت کو کروٹ کروٹ چین نصیب فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور ہم لوگوں کو ان کے بتلائے ہوئے طریقوں پر اور ان کے نقش جمیل پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین اللہ تعالی امارت شرعیہ مسلم پرسنل لا بورڈ اور جامعہ رحمانی خانقاہ رحمانی اور دیگر تمام اداروں کو دینی و دنیاوی ترقیوں سے نوازے آمین ثم آمین ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close