پٹنہ

حضرت امیر شریعت کو نم آنکھوں سے جامعہ رحمانی مونگیر میں والدگرامی اور دادا محمد علی مونگیری علیہما الرحمہ کے پہلو میں کیا گیا سُپردخاک

پٹنہ ۴ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) حضرت امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی رحمت اللہ علیہ کو نم آنکھوں سے جامعہ خانقاہ رحمانی مونگیر میں والدگرامی حضرت مولانا منت اللہ رحمانی اور دادا حضرت مولانا محمد علی مونگیری علیہما الرحمہ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا ۔

May be an image of outdoors

حضرت امیر شریعت کے جنازہ میں لاکھوں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دکھائی دیا۔ کافی دور دراز سے لوگوں نے حضرت کے جنازہ میں شرکت کی ، نماز جنازہ حضرت امیر شریعت کے فرزند فہد رحمانی صاحب کی اجازت سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری حضرت امیر شریعت کے خلیفہ ومجاز مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے پڑھائی۔

May be an image of one or more people, people standing, people walking, crowd and outdoors

جنازے کی نماز میں دو گھنٹے کی دیری ہوئی ، جس کی وجہ سے لوگوں کو تیز دھوپ اور گرمی کا سامنا کرنا پڑا، وجہ یہ سامنے آئی کہ نائب امیر شریعت نہیں پہونچے تھے ایک ذرائع نے یہ بتایا کہ امیرشریعت کے بڑے صاحبزادے کا انتظار ہے وہ بیرون ملک میں قیام پزیر ہیں ان کی آمد کا انتظار ہورہا ہے ۔بہر کیف تقریبا ایک بجے جنازہ کی نماز ادا کی گئی۔

May be an image of one or more people, people standing, outdoors and crowd

واضح رہے کہ بہار سرکار نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری سمان کے ساتھ الوداع کیا جائے گا اسی کے تحت حضرت امیر شریعت کے جسد خاکی کو بہار پولس نے سلامی بھی پیش کی ۔

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close