پٹنہ

پٹنہ: اسکول میں خون میں لت پت 18 سالہ طالب علم کی ملی لاش

پٹنہ ، 12مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) جمعہ کی صبح پٹنہ کے نالا روڈ میں واقع باپو میموریل گرلس مڈل اسکول میں 18 سالہ طالب علم کی خون سے لت پت لاش ملی۔اسکولی لڑکیاں بھی صبح کے وقت لاش ملنے سے سراسیمگی کی شکا رتھیں، وہ اسکول سے بھاگنے لگیں۔ اس واقعہ سے اساتذہ بھی خوفزدہ ہوگئے ،تاہم پولیس کو اطلاع دی گئی ، جس کے بعد پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ مہلوک کی شناخت 18 سالہ طالب علم راہل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوک لڑکا نشے کا عادی تھا ، لیکن پولیس کے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے کہ نشے میں موت کہاں سے آئی تھی ،کیس قتل اور نشہ کے ذریعہ موت میں الجھا ہوا ہے۔ اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ مہاشیوراتری کی وجہ سے جمعرات کو اسکول بند کردیا گیا تھا۔ صبح کا اسکول ہے ، اسی وجہ سے صفائی اہلکار صبح 6 بجے اسکول پہنچٖے،جب اہلکار صفائی کرنے گئے تو دیکھا کہ وہاں ایک نوجوان پڑا ہے ، اس نے سوچا کہ کوئی سو رہا ہوگا، انہوں نے اساتذہ کو بھی اس سے آگاہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کی شناخت کے بعد اہل خانہ کو بلایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق مہلوک راہل نے ہائی اسکول کا امتحان دیا تھا۔ مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ طویل مدت سے نشہ کرتا تھا، اہل خانہ کا کہناتھا کہ اس کے نشہ کا بہت علاج بھی کرایا گیا تھا،لیکن ا س سے کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی موت کے اسباب کا علم ہوسکے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close