پٹنہ

متوقع طور پر آئندہ اتوار اوپیندر کشواہا ہوں گے جدیو میں شامل

پٹنہ ، 12مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) اوپیندر کشواہا جنھوں نے این ڈی اے کے مرکزی وزیر کی کرسی اس سے بڑی چیز کی خواہش کے تحت چھوڑ دی تھی ، اب بالآخر اپنی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کا جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں انضمام پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتوار کے دن مہورت سامنے آیا ہے ۔خیال رہے کہ جے ڈی یو نے آر ایل ایس پی کے کئی رہنماؤں کو توڑچکی ہے۔ اب راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے تمام پریشانی ختم کردی۔بتایا جارہا ہے کہ آر ایل ایس پی کی آخری میٹنگ 13 اور 14 مارچ کو ہوگی۔ جلد ہی اوپیندر کشواہا اور اس کے تمام قائدین اور کارکنان چیف منسٹر نتیش کمار کی سربراہی میں جے ڈی یو میں شامل ہوں گے۔آر ایل ایس پی کے جے ڈی یو میں انضمام کے امکان کو دیکھ کر آر ایل ایس پی میں بھگدڑ مچی ہے۔ حال ہی میں 42 رہنماؤں نے آر ایل ایس پی سے استعفی دے کر آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جمعہ کو بھی 35 رہنماؤں نے RLSP چھوڑ کر آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل کئی رہنما جے ڈی یو میں شامل ہوچکے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ جے پی یو میں اپیندر کشواہا کو بڑا عہدہ دیا جائے گا۔ کشواہا خود کو سیاست کا مرکزی نقطہ نگاہ بننا چاہتے تھے ، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔خیال رہے کہ آر ایل ایس پی کا نوسال کے بعد ’’گھر واپسی ‘‘ہوگی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close