پٹنہ

بہار کے بیگوسرائے میں پھر غنڈوں کاراج: یوکو بینک میں دن دہاڑے لوٹ ، عملہ کو یرغمال بنا کر خالی کیا لاکر

بیگوسرائے؍پٹنہ ، ۲؍مارچ ( آئی این ایس انڈیا )
بیگوسرائے میںبدمعاشوں نے یوکو بینک میں داخل ہوکر دن دہاڑے 6 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لئے ۔ یہ واقعہ منگل کی سہ پہر چیریابریار پور کے آکوپور میں یو کے او بینک میں پیش آیا۔ ڈاکوؤں نے بینک منیجرپرویز عالم کو مخالفت کرنے کی پاداش میں مار پیٹ کی ۔ بینک عملہ کے مطابق منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے 6 نقاب پوش مجرم 2 بائک پر آئے۔ ان میں سے 4 بینک کے اندر داخل ہوئے اور باقی 2 باہر نگرانی کر رہے تھے۔ مسلح مجرموں کو دیکھ کر بینک میں افراتفری مچ گئی۔ بدمعاشوں نے اسلحہ کے زور پر بینک کے عملہ کو یرغمال بناکر یہ واقعہ انجام دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کمشنر مع پولیس ٹیم جائے وقوع پہنچے۔ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج کسی کے ہاتھ نہ لگے ، اس لئے کسی کو بینک کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع بینک منیجر سے حاصل کی ہے ۔ ایس پی اوکاش کمار نے بتایا کہ بینک میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بینک اور اس کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔منگل کی سہ پہر ساڑھے بارہ بجے بینک کے اندر 7 بینک کا عملہ اور 7 گاہک موجود تھے۔ اچانک بینک میں نقاب پوش 4 مجرم گھس آ ئے اور اسلحہ لہرانے لگے۔ صارفین کو مجرموں نے دھمکی دی کہ وہ جہاں ہیں کھڑے ہوجائیں۔ اگر کوئی اپنی جگہ سے ہلا، تو گولی مار دیا جائے گا۔ اس کے بعدعملہ کو یرغمال بناکر لاکر میں رکھے ہوئے رقم لوٹ کر بدمعاش موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے۔ پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپہ مارہی ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close