پٹنہ

نتیش حکومت وقتی ،سرکارزیادہ دن نہیں چلے گی:چراغ پاسوان

پٹنہ یکم مارچ(آئی این ایس انڈیا)
طویل خاموشی کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے پھرسی ایم نتیش کمارکوگھیراہے ۔ انہوں نے پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بڑے دعوے بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ جس طرح سے نتیش کمار کی حکومت چل رہی ہے ، وہ زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ نتیش حکومت وقتی طورپرہے ۔ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ایل جے پی کے کارکنان اور قائدین کو متحرک ہوناچاہیے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار صرف کرسی کے لیے حکومت چلا رہے ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ ایل جے پی این ڈی اے میں ہے یانہیں،بی جے پی اس کی وضاحت سے بچتی رہی ہے جب کہ اس نے کھل کرنتیش کمارکے خلا ف الیکشن میں مہم چلائی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close