پورنیہ

خورشید انورکے انتقال پر بزم اظہار کی تعزیتی نشست

پٹنہ(رہبرؔ گیاوی):راج بھاشا اردوڈائریکٹوریٹ پٹنہ کے ہردلعزیز ملازم ،شاعراور ناظم ڈاکٹر خورشید انورکے اچانک انتقال پر آج بزم اظہار انٹرنیشنل کی تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں چونچ گیاوی نے مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اسے اردو ادب کا ناتلافی نقصان بتایا وہیں بزرگ شاعر مرغوب اثر فاطمی نے اسے اردو ادب کا ناقابل تلافی نقصان بتایا تعزیت کرنے والوں میں نیاز نذر فاطمی،م سرور پنڈولوی،ڈاکٹر مقصود عالم رفعت،قسیم سہسرامی،عمران راقم،سبطین پروانہ ،شاہد نظامی،اظہر رسول ،پروفیسر ناظم قادری،بشر رحیمی، اصغر شمیم،ڈاکٹر نصر عالم نصرکے نام شامل ہیں۔آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبرجمیل کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ آج صبح تقریبا دس بجے خورشید انور کا حرکت قلب بند ہونے سے بگہا چمپارن میں انتقال ہوگیا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close