پٹنہ

بہار کے خستہ حال نظم و نسق پر حزب اختلاف لیڈر کا نشانہ:صوبہ ملک کا کرائم کیپٹل بن رہا ہے ، نتیش بے بس وزیراعلیٰ: تیجسوی یادو

پٹنہ ،16؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے سخت تنقید کی۔ ہفتہ کے روز آر جے ڈی کے اجلاس کے بعدتیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ سی ایم نتیش کی تنقید کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار بھارت کا کرائم کیپٹل بن رہا ہے، چور دروازے سے چیف منسٹر کی کرسی تک پہنچے ،نتیش کمار مجبور ، بے بس ، لاچار ، انتہائی کمزور اور تھکے ہوئے وزیر اعلی نظر آتے ہیں ۔تیجسوی یادو نے روپش سنگھ قتل کیس پر نتیش کمار کو گھیرے میں لیا اور کہا کہ صحافیوں کے جائز سوال پر وزیر اعلی کل بھڑک گئے تھے۔وزیر اعلیٰ جرم پر قابو کے بجائے صحافیوں پر سخت برہم ہوگئے۔ تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ نتیش کمار کی حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ٖوزیراعلیٰ بتائیں کہ ریاست میں کون جرم کر رہا ہے اور یہ کیوں ہو رہا ہے۔تیجسوی یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مہاجنگل راج بہار میں قائم ہوا ہے اور مہاجنگل راج کا مہاراجہ کون ہے ، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ایک ماہ میں اس جرم پر قابو نہیں پایا گیا تو عظیم اتحاد کے ممبران اسمبلی دہلی جائیں گے اور صدرجمہوریہ سے ملاقات کریں گے اور ریاستی حکومت کی شکایت کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close