پٹنہ

سشیل مودی اور ونودنارائن جھاکی نشستوں پرضمنی الیکشن 28جنوری کوہوگا

نئی دہلی6جنوری(آئی این ایس انڈیا) سشیل کمارمودی اور ونود نارائن جھاکی خالی قانون ساز کونسل کی نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات کااعلان کردیاگیاہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن 28 جنوری کو ہوگا اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔قانون سازکونسلرکی حیثیت سے ان کی میعاد 6 مئی 2024 کو ختم ہوگی۔ونودنارائن جھاکے قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے کے بعد ان کی نشست خالی ہوئی تھی۔ ونود نارائن جھا کی لیجسلیٹو کونسلر کی حیثیت سے 21 جولائی 2022 کو میعاد ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں مدھوبنی کی بینی پٹی جیت لی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قانون ساز کونسل کی دونوں نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن 11 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جنوری کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ ووٹنگ 28 جنوری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے سے شروع ہوگی اور کچھ دیر بعد اس کا نتیجہ اعلان کردیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close