پٹنہ

لوجہادپر پپو یادو کا یوپی کے وزیراعلیٰ پر نشانہ : لیڈروں کے گھرسب سے زیادہ معاملے ، کیوں نہیں کرتے کارروائی ؟

پٹنہ،05؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) جن ادھکار پارٹی کے سرپرست اور سابق ممبر پارلیمنٹ پپو یادو نے لوجہاد کے معاملے پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کیا ہے۔ پپو یادو نے کہا ہے کہ انہیں لو جہاد قانون سے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن اس کی آڑ میں ملک میں جو نفرت پھیلائی جارہی ہے وہ غلط ہے۔ آپ دو لوگوں کی آزادی اور ان کی زندگی میں نفرت پیدا نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ کونفرت پیدا کرنا ہے تو انہیں چاہیے کہ پہلے وہ ان رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کریں جن کے بچوں نے محبت کی شادی کی ہے۔ لو جہاد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر محبت کی شادی سیاستدانوں ، بڑے عہدیداروں اور بڑے خاندانوں میں ہوتی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے؟کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے بارے میں سیاسی بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک کو جو دو ویکسین ملی ہیں ان کا تعلق ہندوستانیوں سے ہے۔ کورونا ویکسین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پیکیج نہیں ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ بی جے پی ویکسین کا کریڈٹ لینے کے لئے سیاست اور مارکیٹنگ کررہی ہے۔پپو یادو نے بھی پہلے ویکسین لینے سے انکار کیااور کہا کہ ملک کے عوام کو پہلے یہ ویکسین دی جانی چاہئے۔ عام لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کے بعد وہ اور ان کی پارٹی ویکسین لیں گے ۔ اہم بات یہ ہے کہ یوگی حکومت لوجہاد کے حوالے سے ایک آرڈیننس لایا تھا۔ بہت سارے لوگوں نے اس پراعتراض کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close