پٹنہ

ہماری پارٹی کے لیڈران میں ہے دم، ہم کسی کے بدولت نہیں کھڑے ہیں ، جے ڈی یو صدر آر سی پی سنگھ کاآرجے ڈی کی پیشکش پرپلٹ وار

پٹنہ، 3 جنوری (آئی این ایس انڈیا) ریاست میں سیاسی انتشار کے درمیان جے ڈی یو کے نئے قومی صدر آر سی پی سنگھ نے اتوار کے روز ایک بڑا بیان دیا ہے۔ ساوتربائی پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمے پرگلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے پہنچے جے ڈی یو صدرنے آر جے ڈی کی طرف سے مل رہی پیش کش پر کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کی پیش کش کی ضرورت نہیں ہے، ہماری پارٹی کے لیڈران کے پاس طاقت ہے،ہماری اپنی طاقت ہے، ہم کسی کے بدولت نہیں کھڑے ہیں۔ جے ڈی یو کو آر جے ڈی کی پیش کش کی ضرورت نہیں ہے۔آر سی پی سنگھ نے مخالفین کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے جس طرح کی سیاست ہورہی ہے اس پر بھی حملہ کیا۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبصرہ کسی پارٹی کا نہیں ہے۔ ویکسین کا استعمال بیماری سے لڑنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس کا ذات یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کوئی بھی ویکسین سائنسی تحقیقات کے بعد تیار کی جاتی ہے۔ اس مسئلے پر سیاسی روٹی نہیں سینکنا چاہئے۔آر سی پی سنگھ نے کہا کہ منشور میں پوری بہار کے لوگوں کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کی ہماری تیاریاں جاری ہیں،ہمارے لیڈر کا عزم یہ ہے کہ بہار کو ترقی یافتہ ریاست کے ساتھ ساتھ صحت مند بنایا جائے۔ یہ تب ہو گا جب حکومت بہار کے تمام لوگوں کو مفت میں ویکسین دے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close