پٹنہ

چراغ پاسوان کا راجیہ سبھا انتخابات کے لیے آر جے ڈی کی حمایت سے انکار: ایل جے پی امیدوار نہیں اتارے گی،آرجے ڈی کے دوستوں کاشکریہ

پٹنہ یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے راشٹریہ جنتا دل کی حمایت حاصل کرنے سے انکارکردیاہے۔ آر جے ڈی نے ایل جے پی کو یہ تجویز پیش کی تھی کہ اگر چراغ پاسوان نے رام ولاس پاسوان کی اہلیہ ریناپاسوان کو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اتاراہے تو آر جے ڈی حمایت کرنے کوتیارہے۔اس تجویز کے سلسلے میں عظیم اتحادکے بہت سارے لیڈران چراغ پاسوان سے رابطہ کر رہے تھے۔ لیکن چراغ پاسوان نے اس پیش کش کوقبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔چراغ پاسوان نے کہاہے کہ اب ان کی پارٹی راجیہ سبھا انتخابات نہیں لڑے گی۔ راجیہ سبھا کی ایک نشست لوک جن شکتی پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان کے انتقال کے سبب بہارسے خالی ہے۔ایل جے پی نے ٹویٹ کیا ہے کہ لوک جن شکتی پارٹی کے بانی کے انتقال کے بعد سے ہی خالی راجیہ سبھا سیٹ پر انتخاب ہورہا ہے ، راجیہ سبھا کی یہ نشست بانی کے لیے تھی جب وہ نہیں ہین،بی جے پی جس کویہ سیٹ دیتی ہے وہ ان کافیصلہ ہے۔لوک جن شکتی پارٹی نے کہاہے کہ آر جے ڈی کے بہت سے ساتھیوں نے اس سیٹ پر ایل جے پی کے امیدوار کی حمایت کے بارے میں بات کی ہے۔ پارٹی نے ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ راجیہ سبھا کی اس سیٹ پر ایل جے پی کا کوئی بھی شخص الیکشن نہیں لڑناچاہتا ہے۔معلومات کے مطابق راشٹریہ جنتا دل رینا پاسوان کی حمایت کرنے کے لیے تیار تھی کیونکہ وہ بھی ایک دلت چہرہ تھیں لیکن اب پارٹی ایک اور دلت چہرے پر دائو لگاسکتی ہے۔ اس ریس میں شیام راجک کانام آگے بڑھ رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close