پٹنہ

لالویادو کے وائرل آڈیو کی جانچ شروع

پٹنہ 26نومبر(آئی این ایس انڈیا) بہارقانون ساز اسمبلی کے اسپیکرکے انتخاب سے قبل جھارکھنڈ – بہار نے بی جے پی کے ممبر اسمبلی للن پاسوان کو جیل سے کال کرنے کے آڈیو کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ جھارکھنڈ کے جیل آئی جی وریندر بھوشن نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رانچی کے ڈی سی اور ایس ایس پی نیز رانچی جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ میڈیا میں خبر آگئی ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اس کے لیے ہدایات دینے کے بعد ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ایک طرف جب اس سارے معاملے کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ،دوسری طرف یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملے میں اس طرح کی غفلت درست نہیں ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی میں تعینات فوجیوں کو چوکس کرنے کو بھی کہا ہے تاکہ لالو پرساد کو بغیر اجازت کے کوئی اجازت نہیں مل سکے۔ یہاں بہار کی فرانسک سائنس لیبارٹری میں آوازکے تجزیے کی سہولت دستیاب ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بہار کے علاوہ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں بھی یہ سہولت میسرنہیں ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close