پٹنہ

پٹنہ : الیکشن کے بعدبہارمیں کوروناکی یادآئی : 15 دن کا الرٹ جاری ،گاڑی ضبط ہوگی،دوکانوں پرکارروائی ہوگی

پٹنہ24نومبر(آئی این ایس انڈیا) جب تک بہارمیں الیکشن کی ریلیاں چل رہی تھیں اورہزاروں لوگ بغیرماسک اوربغیرسماجی فاصلے کے اصولوں کی دھجیاں اڑارہے تھے توافسران اورحکومت کی طرف سے چپی سادھ لی گئی تھی۔اب جب اپناکام ہوچکاہے،یعنی الیکشن ہوگیااورسرکاربن گئی توسرکارنے ڈنڈاچلاناشروع کیاہے اوراب انھیں کورونایادآیاہے۔کئی ریاستوں میں دوسری لہر کے بعد، بہار حکومت نے کورونا کو سنجیدگی سے لیا ہے۔چیف سیکرٹری دیپک کمارکے زیر صدارت کرائسز مینجمنٹ گروپ کے اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑی جانے پر کار ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اصول کا اطلاق دو پہیئوں اور فور وہیلرز سمیت تمام گاڑیوں پر ہوگا۔ نیز اگر دکاندار یا گاہک بغیر ماسک کے مل گیا تو دوکان فوری طور پر بند کردی جائے گی۔ حکومت نے کورونا کے پیش نظر 15 دن کا الرٹ جاری کیا ہے۔لیکن بغیرماسک کے نیتااسٹیج پرجمع تھے توکچھ ضبط نہیں ہوا۔یہاں پٹنہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا ماسک سرچ آپریشن منگل سے شروع ہوا۔بغیرماسک پکڑے جانے والوں کو 50 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ایک سے زیادہ بار مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ آپ کوجیل جاناپڑسکتا ہے۔NMCH کے سپرنٹنڈنٹ کورونا مثبت ہوگئے ہیں۔ ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی کورونا مثبت ہے۔ اس کی تصدیق خود سپرنٹنڈنٹ نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان کی تحقیقاتی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close