پٹنہ

ایم آئی ایم لیڈراخترالایمان کالفظ’ہندوستان‘ پراعتراض

پٹنہ23نومبر(آئی این ایس انڈیا) پیرکوبہاراسمبلی اجلاس کاآغازہوا۔ نومنتخب ممبران اجلاس کے ابتدائی دو دن حلف برداری کے دوران پیرکوممبروں کی حلف برداری کے دوران اس وقت ایک عجیب صورتحال کاسامناہواجب آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر اختر الایمان نے اس بات اعتراض کیاہے کہ حلف ہندوستان کے چار مختلف زبانوں میں سے لیناہے۔اوراردومیں ہندوستان کے نام پرلیناہے۔ اس پربی جے پی ممبرنے ا نہیں پاکستان جانے کامشورہ دیاہے۔ نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے پہلے دن جب باری اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اختر الایمان کے حلف لینے کی آئی توانہوں نے پروٹیم اسپیکرپراعتراض کیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ایم ایل اے نیرج کمار ببلو نے بھی انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔ تاہم جب اخترالایمان حلف اٹھانے کے بعدباہر آئے تو انہوں نے اس مسئلے پروضاحت پیش کی۔ اے ایم آئی ایم کے اس ایم ایل اے نے کہا ہے کہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا سے محبت ہے ،پریم ہے بھارت سے،لوہے انڈیاسے۔اس مسئلہ پربیان بازی شروع ہوگئی ہے۔شرپسنداورفرقہ پرست عناصراس کاسہارالے کرلنچنگ کرسکتے ہیں۔ایساسمجھاجاتاہے کہ مجلس نے پھربی جے پی کوایک موضوع دے دیاہے۔تاہم اس معاملے پرسنسکرت میں حلف اٹھانے والے کانگریس کے ممبر شکیل احمد خان نے کہاہے کہ یہ سارا تنازعہ جان بوجھ کر کیاگیا ہے۔ کانگریس کے ایم ایل اے شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ اقبال کی ایک مشہور نظم ہے سارے جہاں سے اچھاہندوستان ہماراتواختر الا بھائی کس زبان میں حلف لے رہے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close