پٹنہ

بی جے پی نے جدیوکوسیاسی طورپرکمزورکردیاہے : نتیش کمار کاریموٹ کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہوگا: طارق انور

پٹنہ15نومبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق مرکزی وزیر طارق انور نے کہاہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کے حالیہ انتخابات کے نتائج کے بعد بھی نتیش کمار ایک بار پھر ریاست کے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں ، لیکن اس بار ریاست کسی اور کے ہاتھ میں ہوگی اور نتیش دورسے کام کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق انورنے کہاہے کہ بی جے پی نے نتیش کمار کو جان بوجھ کر اور سیاسی طور پر کمزور کیا ہے۔ تاہم طارق انورنے کہاہے کہ نتیش کمار ماضی میں این ڈی اے اتحاد کے مضبوط لیڈراور وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اس بار بی جے پی انہیں ریموٹ کنٹرول چلاتے ہوئے وزیراعلیٰ بنا رہی ہے۔ ادھر بہار این ڈی اے نے نتیش کمار کو ایک بار پھر اتحاد کی مقننہ کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب ہونے کے بعد ، نتیش ایم ایل اے کے ساتھ گورنر سے ملنے گئے ۔نتیش ساتویں بار ریاست کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close