پٹنہ

ہمارے محاذ کو20 سے 22 سیٹیں ملیں گی،پرکاش امبیڈکرکادعویٰ

پٹنہ 8نومبر(آئی این ایس انڈیا) بہار اسمبلی کی 243 نشستوں پرانتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قیدہے۔ انتخابی نتائج کا10 نومبر کو انتظار ہے۔ ایگزٹ پول میں عظیم اتحاد حکومت کی پیشن گوئی کی جارہی ہے۔ ادھر ڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکرکے پوتے پرکاش امبیڈکر نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے امیدوار ریاست میں 20 سے 22 سیٹوں پرفتح حاصل کر رہے ہیں۔پرکاش امبیڈکر نے بہار انتخابات 2020کے لیے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہاہے کہ بہار انتخابات میں 20 سے 22 نشستوں پر ڈیموکریٹک فرنٹ کے جیتنے کا رجحان واضح ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بہارمیں کسی بھی پارٹی کویک طرفہ اقتدار نہیں ملے گا۔پرکاش امبیڈکرنے کہاہے کہ بہار انتخابات میں مذہبی دراندازی کے بجائے ترقی اورروزگارکے معاملے پرووٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بہار کے عوام اب انتخابی امورکوسمجھتے ہیں۔ وہاں کے لوگ سیاسی معاملات پر یقین نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار بہار اسمبلی انتخابات مکمل طور پر ترقی اور روزگار کے معاملے پرہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close