پٹنہ

مودی کی سربراہی والے نیتی آیوگ کی رپورٹ میں بہارسرکارنااہل:کانگریس

پٹنہ 22اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بہار میں اسمبلی انتخابات کے لیے لڑائی جاری ہے ، ووٹنگ کے لیے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔ دریں اثنا ، سیاسی جماعتوں کے مابین جنگ کا آغاز ہے۔ جمعرات کو کانگریس پارٹی کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کی جانب سے نتیش کمار کے نام کے بورڈلگاکرکہاگیاہے کہ وزیر اعظم مودی نے خود انہیں ناکام بتایاہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والانے کہاہے کہ وزیر اعظم مودی نے بہار کی حالت زارکے لیے نتیش بابو اور جے ڈی یو-بی جے پی کوموردالزام قرار دیتے ہوئے تحقیق کے بعد ایک مستند دستاویزجاری کی ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم کی سربراہی میںنیتی آیوگ نے پائیدار ترقیاتی ہدف 2019-20 رپورٹ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت نیتی آیوگ نے 62 انڈیکس پر ملک کی تمام ریاستوں کا جائزہ لیا ہے ، تمام 28 ریاستوں کو اس رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔کانگریس نے کہاہے کہ یہ کانگریس یا گرینڈ الائنس کاتحفہ نہیں جو مسٹر نتیش کمار کو دیا گیا ہے ، بلکہ خود مودی نے دیاہے۔نتیش سرکار انتہائی شرمناک نتائج کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close