پٹنہ

بہارسیکرٹریٹ میں زبردست آگ ، دستاویزات خاکستر: اپوزیشن نے کہا، نتیش حکومت گھوٹالوں کو چھپانے کے لیے آگ لگا رہی ہے

پٹنہ20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پٹنہ کے اولڈسکریٹریٹ میں پیرکی رات زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے محکمہ دیہی ترقیات کی دستاویزات جل گئیں۔ دفتر میں آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ آگ کی وجہ سے محکمہ دیہی ترقیات کی بہت سی اہم فائلیں جل گئی ہیں۔ دستاویزات کو بچانے کے لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بہت کوشش کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بہت ساری اہم فائلیں محفوظ نہیں ہوسکیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے 6 فائرگاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ فائر ٹیم نے کافی کوششوں کے بعدآگ پرقابوپالیا۔ کچھ کمروں سے دھواں نکلنے کی وجہ سے ٹیم کو آگ پر قابو پانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر دیہی ترقی جیسے اہم محکمہ میں آگ لگنے کے اس واقعے کی وجہ سے اپوزیشن نتیش حکومت پر حملہ آور ہوگئی ہے۔اس واقعے پر آر جے ڈی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ نتیش حکومت کے وزرائنے اپنے گھوٹالوں کو چھپانے کے لیے دفترکوآگ لگاناشروع کردیاہے۔ نتیش کمار کے جانے کا یقین ہے۔ اسی دوران پٹنہ میں پریس کانفرنس میں ، کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے الزام لگایا کہ جو سارے گھوٹالے ہوئے ہیں ان کی فائلیں جل گئیں۔ لوٹی گئی تمام فائلوں کوجلا دیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے یہ فائلیں جلا دی ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگلی حکومت آنے پر وہ اس کا حساب مانگیں گے۔ آج پہلی آگ لگی ہے ، آئیے دیکھیں کہ دوسرا کہاں ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close