پٹنہ

پٹنہ : پشپم پریا کی پارٹی دہلی ہائی کورٹ پہونچی

نئی دہلی 20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بہار انتخابات میں پہلی بار امیدوار کھڑا کرنے والی پشپم پریا کی پارٹی پلورلس نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ پشپم پریاکی پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائرکی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ان کی پارٹی کے امیدواروں کو وہی انتخابی نشان دیا جائے اور ان کی پارٹی کو تسلیم کیا جائے۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے مرکزی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کا جواب طلب کرلیا۔دہلی ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ انہیں بہار میں انتخابات لڑنے کے لیے مشترکہ علامت دیں۔ پارٹی نے مشترکہ علامت کے طور پر بورڈ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کے امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے اور 28 اکتوبر کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ کیونکہ پشپم پریاکی جماعت کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 8 اکتوبرسے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پارٹی کو تسلیم کرنے کا تمام عمل مکمل کرلیا تھا لیکن پھر بھی ان کی پارٹی کوتسلیم نہیں کیاگیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close