پٹنہ

خانقاہ رحمانی کاسالانہ فاتحہ اجلاس نہیں ہوگا

پٹنہ15اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) کوروناوائرس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔اسی وجہ سے امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی مد ظلہ نے امسال 10۔11۔نومبر2020کو خانقاہ رحمانی مونگیر میں منعقد ہونے والے سالانہ فاتحہ اور جامعہ رحمانی مونگیر کے اجلاس دستاربندی کوملتوی کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس لیے مخلصین اپنی اپنی جگہوں پر مساجد میں جمعہ کی نماز سے قبل اس کااعلان کرانے کا اہتمام کریں اور اپنے احباب کو بھی اس سے باخبر کردیں اور 10۔11۔نومبر2020 کو خانقاہ رحمانی مونگیر آنے سے منع کردیں۔اپنی اپنی جگہوں پر تلاوت اور اذکار کی پابندی کریں۔ اس مہلک مرض سے بچنے کی اور اپنے بزرگوں کے بلندی درجات کی دعاؤں کا اہتمام کرتے رہیں۔یہ اطلاع خانقاہ رحمانی مونگیرسے حافظ محمد امتیاز رحمانی نے دی ہے اوراعلان کو عام کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close