پٹنہ

پٹنہ : زمین کھسکتی دیکھ کرجدیونے نتیانندکے بیان سے پلہ جھاڑنے کی کوشش کی

پٹنہ 15اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بہار میں برسراقتدار جنتا دل یونائیٹڈ اپنی حلیف بی جے پی کے مرکزی وزیر نتیانند رائے کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرنے کادعویٰ کیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر بہار میں راشٹریہ جنتا دل کی حکومت تیجسوی یادو کی سربراہی میں حکومت بنے گی توکشمیرکے دہشت گرد بہار میں پناہ لیں گے۔ مسلم ووٹروں میں زمین کھسکتی دیکھ کرجدیوکوسیکولرزم یادآنے لگاہے جس نے ہرمدعے پرایوان میں بی جے پی کاساتھ دیا،سی اے اے پرووٹنگ ہویااردوکی لازمیت ختم کرنے کامتنازعہ نوٹیفکیشن ،جدیونے بی جے پی کے ایجنڈے کوپوراکرنے کی کوشش کی ،لیکن ابھی ووٹنگ ہے اورمسلم نماچہرے اتاردیے گئے ہیں جنھیں جواب دیناپڑجائے گاتوجنتا دل یونائیٹڈ کی بہار یونٹ کے ایگزیکٹو صدر اشوک چودھری کا کہنا ہے کہ نیتانند رائے کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔اس سے پہلے الیکشن میں پاکستان میں پٹاخے پھوٹنے کاشوشہ چھوڑاگیاتھا،اب کشمیرکامدعااٹھایاگیاہے۔جنتا دل یونائیٹڈ کے اس رجحان کے بعد ، بی جے پی نے بھی واضح کیا ہے کہ یہ کہنا ان کا مطلب یہ نہیں تھا۔ بہار انچارج اور پارٹی کے جنرل سکریٹری بھوپندر یادو نے کہا کہ نیتانند رائے کے بیان کاغلط مطلب نکالاگیاہے۔تاہم رائے اپنے متنازعہ بیان کی وضاحت کے لیے نہ تو آگے آئے اور نہ ہی انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں کچھ کہا۔ قبل ازیں اس بیان کی بنیاد پر راشٹریہ جنتا دل نے نتیش کمار کو گھیرنے کی کوشش کی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close