پٹنہ

کام کی بنیاد پر ووٹ دیں: نتیش کمار

پٹنہ،14 ؍اکتوبر( آئی این ایس انڈیا ) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کی عوام سے کہا کہ وہ انتخابات میں کام کی بنیاد پر ووٹ دیں ورنہ ریاست کی صورتحال ویسے ہی ہوگی جیسے 15 سال پہلے تھی۔بانکا ضلع کے امر پور میں انتخابی ریلی میں اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کام دیکھئے اور کسی کے تشہیر میں پھنس مت جائیے گا ۔ورنہ ان کی آمدنی بڑھ جائے گی اورآپ کی کم ہوجائے گی۔انہوں نے اپنی حکومت کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔ لوگوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے، وہ آگے بھی موقع ملنے پر خدمت کرتے رہیں گے۔ آر جے ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لئے شوہر، بیوی اور بیٹا اور بیٹی خاندان ہے ، جبکہ ہمارے لئے پورا بہار خاندان ہے اور ہم پورے بہار کی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کئے گئے کاموں پر توجہ دینے کے بعد ہی اپنا فیصلہ لیں اور ووٹ دیں۔کمار نے دعویٰ کیا کہ ہم نے انصاف کے ساتھ ہر طبقے کی ترقی اور پسماندہ لوگوں کو اوپر لانے کے لئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین کو ریزرویشن دینے کا کام کیا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کی شرکتداری میں اضافہ ہوا ہے اور ہر شعبے میں خواتین آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔پہلے سڑکیں نہیں تھیں، ہم نے سڑکیں تعمیر کیں، ہر گاؤں کو سڑک سے جوڑنے کا تقریبا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close