پٹنہ

نتیش کمارناکام وزیراعلیٰ،بہارکے اتحادیوں کومل کرلڑناہوگا : ریاستی یونٹ سے راہل گاندھی نے گفتگوکی،انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا

پٹنہ 6اگست(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی بہاریونٹ سے گفتگوکی۔انھوں نے کہاہے کہ حکومت کو کورونا وائرس کی وبااور معیشت کی حالت کے بارے میں کچھ ماہ قبل متنبہ کیا تھا ،اب جو کچھ دیکھا جارہا ہے اس سے کہیں بڑا طوفان آگے آنے والاہے۔انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پارٹی کی بہار یونٹ اور ریاست ، ضلع اور بلاک سطح کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بھی نشانہ بنایا۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ اس میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہاہے کہ بہار کے تمام اتحادیوں کو مل کر لڑنا ہوگا اور بی جے پی،جے ڈی یو اتحاد کو شکست دیناہے۔کانگریسی لیڈرنے کہاہے کہ میں نے فروری میں کورونا کے بارے میں انتباہ دیاتھاکہ طوفان آنے والاہے۔ میں یہاں یہ اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے بات کی تو افسوس ہوا۔ اس وقت میں دیکھ سکتا تھا کہ ہندوستان میں کیاہونے والاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ آنے والے وقت میں ایک اور بڑا طوفان آنے والاہے۔لداخ میں چینی فوج کی مبینہ طور پر دراندازی کے معاملے پر راہل گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ملک کی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے بہارریجمنٹ نے چین کو موزوں جواب دیالیکن وزیر اعظم فوج اور چینیوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے بلکہ دراندازی سے انکارکیا۔کانگریس لیڈر نے بہار میں کورونا اور سیلاب کی صورت حال پر نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیاہے کہ ان معاملات اور بدعنوانی پر نتیش کمارکی خاموشی نے یہ ثابت کردیا کہ وہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ناکام رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close