پٹنہ

جل جیون ہر یالی اسکیم کے تحت پیر پودے لگوانے کے لئے سنی وقف بورڈ نے جموئ ضلع میں 60 ایکڑ زمین مہیا کرائ ہے: وزین الدین انصاری

پٹنہ ( عبد الرحیم برہولیا وی) جل جیون ہریالی اسکیم کے تحت ریاست بہار کے وقف اسٹیٹوں کی خالی پڑی اراضی پر پیر پودے لگانے کی تیاری چل رہی ہے،بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے اس اسکیم کے تحت جموئ ضلع میں 60ایکڑ اراضی مہیا کرائ ہے، جس میں پیر پودے لگوانے کا کام چل رہا ہے،اسی طرح وقف اسٹیٹ نمبر 2688 عید گاہ، قبرستان، کربلا للیاہی ضلع کٹیہار کی اراضی پر 1100 پیر اور 200 پھول لگوائے جا رہے ہیں،

سنی وقف بورڈ کے چیف ایگزکیوٹیو آفیسر وزین الدین انصاری نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مشن 2.51 پیر پودے لگوانے لیے زیادہ تر اضلاع میں ضلع اقلیتی فلاح آفیسر کم نوڈل آفیسر سے صلاح و مشورہ کر کے درخت لگوانے کی تجویز بھیجی جا چکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جل جیون ہر یالی اسکیم کو صد فیصد کامیاب بنانے کے لئے بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ ضلع اوقاف کمیٹی، انتظامیہ کمیٹی اور متولی کے تعاون سے خالی پڑے وقف اراضی میں پیر پودے لگوا رہا ہے،

انہون نے ایسے تمام وقف اسٹیٹ جس میں مزدوری دینے کے لئے رقم موجود ان سے گزارش کی ہے کہ ہو وہ ضلع اقلیتی فلاح آفیسر اور ون پرمنڈل آفیسر سے رابطہ کر وقف کے خالی پڑی اراضی پر پیر پودے لگوانا یقینی بنائیں، انہوں نے بتایا کہ ون ویبھاگ اس کام کے لئے وقف اسٹیٹ کو پیر پودے مہیا کرائے گا، مزدوری کا خرچ متعلقہ وقف اسٹیٹ برداشت کرے گا،اس ہدف کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی آخری تاریخ 07 اگست ہے،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close