پٹنہ

ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست ۲۰۲۰ کو : امارت شرعیہ،پٹنہ

پھلواری شریف! حضرت مولانا عبد الجلیل قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دار القضا امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ ۲۹ ذی قعدہ ۱۴۴۱ھ مطابق ۲۱ جولائی ۲۰۲۰ بروز منگل کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، مگر بیشتر جگہوں پر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لہذا ۳۰؍کی روئت کا اعتبار کرتے ہوئے ۲۳جولائی ۲۰۲۰ بروز جمعرات کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ اور یکم اگست ۲۰۲۰ بروز سنیچر کو ذی الحجہ کی دس تاریخ (عید الاضحیٰ) قرار پائی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close