پٹنہ

دودن قبل حلف دلانے و الے بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین کوروناپوزیٹیو : وزیراعلیٰ نتیش کماراور سکریٹریوں کا بلڈنمونہ لیاگیا

پٹنہ4جولائی(آئی این ایس انڈیا) بہارکی قانون سازکونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کی کورونارپورٹ کے مثبت آنے کے بعدبہارکے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یکم جولائی کوعبوری چیئرمین نے نومنتخب ممبران کوحلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں سی ایم نتیش سمیت متعددلیڈران شریک ہوئے۔

[ads1]

اس موقع پر بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار ، نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، بہارقانون ساز اسمبلی کے صدر وجے کمار چودھری ، وزراء ا شورن کمار ، منگل پانڈے ، ونود نارائن جھاسمیت بہار قانون ساز کونسل میں حکمراں پارٹی کے وہپ رینا یادو ، ممبر پریم چند مشرا ، بریندر نارائن یادو ، سی پی۔ سنگھ ، ممبران اسمبلی عبدالباری صدیقی ، بھولا یادواور بہت سارے لیڈران موجودتھے۔

[ads4]

بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سکریٹریوں کاانمونہ لیاگیاہے۔ بہارقانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجے چودھری اور ان کے ساتھیوں نے بھی جانچ کے لیے نمونے دیے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close