پٹنہ

راہل گاندھی نے کہا : جتنی ضرورت ہمیں اتنی آر جے ڈی کوبھی، اتحاد اور سیٹوں کو 31 جولائی سے پہلے حتمی شکل دیں

پٹنہ،04 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بہار کانگریس کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 جولائی تک اتحاد اور سیٹوں کی نوعیت کو عام کریں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جتنی ضروری ہمیں بہار میں اتحاد کی ہے اتنی ضرورت آر جے ڈی کو بھی ہے۔ایسی صورت میں لوک سبھا انتخابات والی غلطی کا اعادہ نہ کرتے ہوئے اس مہینے گٹھ بندھن زمین پر دکھائی دینا چاہئے۔

فائدہ یہ ہوگا کہ الیکشن سے دو ماہ قبل اتحاد کا پیغام ڈسٹرکٹ اور بلاک سطح تک پہنچ جائے گا اور اسمبلی انتخابات لڑنے اور جیتنے میں آسانی ہوگی۔تقریبا تین گھنٹوں کی میٹنگ میں انہوں نے تنظیم انچارج کے سی وینوگوپال، بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل، انچارج سکریٹری وریندر سنگھ راٹھور اور اجے کپور، ریاستی صدر مدن موہن جھا اور سی ایل پی رہنما سدانند سنگھ سے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ کانگریس لیڈران کو اس کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close