پٹنہ

پٹنہ : رگھوونش پرسادکی ناراضگی کے بعدراماسنگھ کی انٹری ملتوی

پٹنہ29جون(آئی این ایس انڈیا) آرجے ڈی کے سینئر لیڈررگھوونش پرساد سنگھ کی ناراضگی کی وجہ سے راما سنگھ کی پارٹی میں انٹری ملتوی کردی گئی ہے۔ راماسنگھ آج آر جے ڈی میں شامل ہونے والے تھے۔ رگھوونش پرساد سنگھ ان کی انٹری پرناراض تھے اور 23 جون کو انہوں نے پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پارٹی میں ہنگاموں کے درمیان ، لالو یادونے صورت حال پر قابوپانے کی کوشش کی ہے۔

تیجسوی یادونے یہ فیصلہ لالویادوکی مداخلت کے بعدلیاہے۔ آر جے ڈی انتخابی سال کے دوران کوئی خطرہ مول لینے کے موڈمیں نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ راما سنگھ کی انٹری ملتوی کردی گئی ہے۔رگھوونش پرساد سنگھ آر جے ڈی میں اونچی ذات کاایک بڑاچہرہ ہیں اوروہ اعلیٰ ذات کے ووٹوں کو اپنے حصے میں لانے کے لیے مفیدہیں۔ویشالی لوک سبھا حلقہ میں ان کی مضبوط گرفت ہے۔

شروع سے ہی آر جے ڈی سے وابستہ ہیں اور پارٹی صدر لالو پرساد یادو کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ پارٹی کے تمام فیصلوں میں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ جب آر جے ڈی نے اعلیٰ ذات کے ریزرویشن کی مخالفت کی تھی ، تب بھی وہ پارٹی کے ساتھ تھے۔ ان کے علاقے میں سرون بھی ریزرویشن کے خلاف دھرنادے رہے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close