پٹنہ

پٹنہ پانی پانی، بارش کے بعد’وکاس‘ سڑکوں پربہنے لگا

پٹنہ28جون(آئی این ایس انڈیا) نتیش کماراوران کے وزراء ’وکاس‘کے نام پرڈھونڈراپیٹ رہے ہیں،لیکن گنگاپارسیمانچل کے علاقوں کوتوچھوڑہی دیجیے،جہاں سڑکیں کھیت نماہیں،خوددارالحکومت پٹنہ میں ذراسی بارش پر’’وکاس‘‘سڑک پربہنے لگتاہے۔گزشتہ سال کامنظرکسے یادنہیں ہوگا،جب خودنائب وزیراعلیٰ کواپنی قیام گاہ چھوڑکرفرارہوناپڑاتھا۔اس باربھی ’وکاس ‘کایہی حال ہے۔ اس سے سمجھ میں آتاہے کہ جملوں سے کس طرح بہلایاجارہاہے اورحقیقت کیاہے۔کل صبح پٹنہ میں تین سے چار گھنٹے تکموسلادھار بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا۔ آبی جمائوکی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

دارالحکومت کے مرکزی علاقوں مثلاََبورنگ روڈ ، سری کرشناپوری ، سری کرشنا نگر ، پونیچک اور شیوپوری میں بارش کا اثردکھائی دے رہا ہے۔ نیوبائی پاس روڈکے جنوبی علاقوں میں صورتحال سب سے خراب ہے۔ راجندر نگر اور کدم کواں علاقوں میں ، لوگوں کو ایک بار پھر پانی کامسئلہ درپیش ہے۔ یہاں تک کہ اس علاقے میں آخری بارش کے دوران بھی لوگوں کوپانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close