پٹنہ

این ڈی اے اتحادکی نوعیت بدل سکتی ہے،اکیلے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں، چراغ پاسوان کے بیان کے بعدقیاس آرائیاں تیز،نتیش کمارپرپریشر

پٹنہ28جون(آئی این ایس انڈیا) ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے پارٹی لیڈران اورکارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورتحال کے لیے تیاررہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ پارٹی کو 243 اسمبلی نشستوں کے لیے تیاررہناچاہیے۔ الیکشن کمیشن کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات وقت پر ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں پارٹی کو اپنی سطح سے پوری طرح تیاررہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ بہارمیں این ڈی اے اتحادکی نوعیت بدل سکتی ہے۔ ہمیں اپنی تیاری کو ایسے ہی رکھناچاہیے کہ ہم اکیلے ہی اسمبلی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔

اندازہ ہے کہ چراغ پاسوان یاتونتیش کمارپرسیٹوں کی تقسیم میں حصے داری کے لیے پریشربنارہے ہیں یامانجھی کی این ڈی اے میں آمدکی درپردہ مخالفت کررہے ہیں یامانجھی کے آنے پراپناراستہ چننے کی کوشش میں ہیں ۔ہوسکتاہے کہ پپویادو،یشونت سنہاکے اتحادمیں وہ شامل ہوں ،پرشانت کشوربھی ان کے ساتھی ہوسکتے ہیں۔اگرتیجسوی یادوسے بات بن جاتی ہے اورمناسب حصے داری ملتی ہے تومہاگٹھ بندھن میں بھی ان کی جگہ ہوسکتی ہے۔چراغ پاسوان ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے پارٹی کے ضلعی صدور ،ضلع انچارج اورعہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ پارٹی جلد ہی اسمبلی سطح پر ڈیجیٹل ریلی اور ریاستی سطح پر ورچوئل ریلی نکالے گی۔

اس میٹنگ میں ریاستی صدر پرنس راج ، پرنسپل جنرل سکریٹری شاہنواز کیفی ، ریاستی یوتھ کے صدر چندن سنگھ ، خواتین سیل کی ریاستی صدر وینا دیوی ، راجو تیواری ، اشرف انصاری موجودتھے۔چراغ نے کہاہے کہ بہار میں بہت کچھ ہوا ہے ، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ محصول کو بڑھانے کے لیے بہت کچھ کرناچاہیے۔ بہارکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ، لیکن بہت سے شعبے ایسے ہیں جہاں سے محصول میں اضافہ کرکے محصول کوبہتربنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ایل جے پی نئے بہار کے معمارکا کردار ادا کرے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close