پٹنہ

یشونت سنہا کی قیادت والے تیسرے محاذ میں اشفاق رحمن کی شمولیت

پٹنہ27جون(آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں بننے والا تیسرا محاذ میں اشفاق رحمن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ان کی پارٹی جنتا دل راشٹروادی بھی ‘‘اس بار بدلیں بہار’’مہم کا حصہ ہے۔15 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی میں اشفاق رحمن واحد مسلم لیڈر ہیں۔تیسرا محاذ کے قیام میں اشفاق رحمن کا رول اہم مانا جا رہا ہے۔سمجھاجاتاہے کہ اگرتیسرامحاذبن گیاتوبی جے پی کی راہ آسان ہوگی اورسیکولرووٹ تقسیم ہوگا۔

آج یشونت سنہا کی پریس کانفرنس میں اشفاق رحمن بھی شریک تھے۔اس مورچہ کی قیادت یشونت سنہا کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ سابق مرکزی وزیر ناگمنی،دیوندر یادو،نریندر سنگھ،رینو کشواہا،ارون کمار ،اشفاق رحمن و دیگر ساتھ ہیں۔اشفاق رحمن اپنی قیادت اور اپنی سیاست کے ایجنڈہ کو لیکر اس مہم میں میں شامل ہوئے ہیں۔جنتا دل راشٹروادی واحد مسلم قیادت والی پارٹی ہے جو گٹھبندھن کی سیاست کی طرف بخوبی گامزن ہے۔ورنہ کوئی بھی سیاسی پارٹی مسلمانوں کے ساتھ گٹھبندھن کرنے کو تیار نہیں ہے۔

اشفاق رحمن کا ماننا رہا ہے کہ گٹھبندھن کی سیاست کر کے ہیں اقتدار میں حصہ داری کی بات کی جا سکتی ہے۔مسلمانوں کو سیاسی پارٹیوں کے کرایہ دار نہیں حصہ دار بننا چاہئے۔اور اس کیلئے مین اسٹریم کی سیاست میں آنا ہو گا۔بہار میں تیسرا محاذ میں جنتا دل راشٹروادی کی شمولیت خوش آئند پہلو ہے۔پریس کانفرنس میں نصف درجن سابق وزراء اورسابق ارکین پارلیمنٹ کے ساتھ اشفاق رحمن کی ڈائس پر موجودگی باوقار مسلم قیادت اور اپنی سیاست کی علامت ہے۔تیسرا مورچہ بہار اسمبلی انتخاب میں مضبوط دخل دینے جا رہی ہے۔اس مہم کے کارواں میں اشفاق رحمن مسلم قیادت کی نمائندگی کریں گے۔

اشفاق رحمن کی پارٹی بہار کی مٹی سے جڑی ہے اس لئے جنتا دل راشٹروادی سے انتخابی اتحاد کرنے میں تیسرا محاذ کو کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔جے ڈی آر 80 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کر چکی ہے۔مورچہ میں آبادی کے تناسب سے ہی امیدواری کی بات کرے گی۔یشونت سنہا کے بدلتے بہار مہم میں اشفاق رحمن مسلم سیاست کو منصفانہ سمت دینے میں کامیاب ہونگے ایسی امید کی جا رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close