پٹنہ

بہار جدیوکے۱۵؍ سالہ دورمیں مسلسل تنزلی کا شکار ہوا : تیجسوی یادو

پٹنہ ، ۲۱؍جون ( آئی این ایس انڈیا ) بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ حکمراں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے لیڈروں کے درمیان زبانی جنگ اور ایک دوسرے کے خلاف الزام در الزم کا سلسلہ جاری ہے۔

بہاراسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو ، این ڈی اے حکومت کے کارنامے سے سخت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہار کی نتیش حکومت کے 15سالہ دور اقتدار میں بہار تنزلی کی طرف چلا گیا ۔

ان کے بقول نتیش حکومت سب سے نکمی اور نا اہل حکومت ہے۔ ان کے پندر ہ سالوں کے دوراقتدار میں بہار کے ہر دوسرے گھر سے روزگار کی تلاش میں لوگ بیرون ریاست جانے پر مجبور ہوئے ہیں، کیونکہ پندرہ سالوں میں ایک بھی کل کارخانہ قائم نہیں کیا گیا،بلکہ نتیش حکومت میںکئی کارخانے بند ہوگئے اس میں دربھنگہ کا ریام چینی مل بھی شامل ہے، جہاں ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا تھا۔ اسی طرح کئی چینی مل اور کئی رائس مل بھی بند پڑے ہیں۔

تیجسوی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود نتیش حکومت مہاجر مزدوروں کو روزگار اور بھوک مری کے بحران سے نکالنے میں ناکام رہی ہے۔ نتیجہ کے طور پر بدرجہا مجبوری دوبارہ مہاجر مزدور روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close