پٹنہ

پٹنہ سے 17 فلائٹس، بکنگ شروع

پٹنہ22مئی(آئی این ایس انڈیا) 25 مئی سے پٹنہ ایئرپورٹ سے 17 گھریلو طیاروں کی سروس شروع ہو جائے گی۔ اس میں پٹنہ سے دہلی کے لیے 5 طیارے پرواز بھریں گے۔ اس کے علاوہ ممبئی، کولکاتہ، چنئی، حیدرآباد، بنگلور، رانچی، لکھنؤ، امرتسر اور احمد آبادکے لیے ایک ایک فلائٹ شروع ہوگی۔فلائٹس کا کرایہ 3 سے 10 ہزار کے درمیان ہو گا۔

ریاست میں تارکین وطن محنت کشوں کی شناخت کے لیے ڈورٹوڈور اسکریننگ کرائی جائے گی تاکہ کسی میں کوئی علامات ہوں توفوری طور پر اس کی شناخت ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے حکام کو اس سلسلے میں ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ اس کا مسلسل تعاقب بھی کیا جائے۔ اس حکم پر سختی سے عمل ہو اور توجہ رہے کہ کوئی مہاجرمزدور اس میں نہ چھوٹے۔ یہ کام خصوصی ٹیم بنا کر ہوناچاہیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close