پٹنہ

۲۹؍رمضان کو چاند دیکھنے کااہتمام کریں:امارت شرعیہ

پٹنہ22مئی(آئی این ایس انڈیا) امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈنے کہاہے کہ چانددیکھنے کااہتمام کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، کیوں کہ اس پرہماری بہت ساری دینی عبادات کی بنیاد ہے۔اس کے باوجود عام طورپرلوگ چاند دیکھنے کااہتمام نہیں کرتے اور جولوگ دیکھتے ہیں وہ بروقت شہادت نہیں دیتے ،جس کی وجہ سے چاند کے ا علان میں تاخیر ہوتی ہے، اس پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حد تک چانددیکھنے کے نظام کو زیادہ سے زیادہ فعال مربوط و مستحکم اور بہتر بنانے کے لیے بہار ، اڈیشہ و جھار کھنڈ اورمغربی بنگال کے مختلف شہروں ، قصبوں اور علاقوں میں امارت شرعیہ کی طرف سے ۶۶؍مقامات پر دارالقضاء اور اس کے ذیلی دفاتر اور ہزاروں بستیوں میں اس کی تنظیمیں قائم ہیں ، وہاں نقباء متعین ہیں جو چانددیکھنے کے بعد اس کی شہادت لینے کا انتظام کرتے ہیں ۔

اسلئے تمام مسلمانوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ ۲۹؍رمضان ۱۴۴۱ھ؁ مطابق ۲۳؍مئی ۲۰۲۰ء؁ روزسنیچر کو چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں اور جب چاند نظر آجائے تو دوسروں کو بھی دکھائیں اوربلاتاخیر اس کی شہادت مقامی ذمہ دارعلماء و قضاۃ کے پاس حاضر ہو کردیں اور مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ قائم کریں ۔0612-2555351,2555014, 2555668,فیکس0612-2555280
9472077552, 9431649181, 9431619558, 7903442188, 9801877662, 9631636887, 9471867660, 9430002303, 7488402471, 9546493996

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close