پٹنہ

ہیلتھ سیکرٹری کے تبادلے پر تیج پرتاپ یادو طنز،اسکور میچ نہیں ہوا توکپتان بدل دیا

پٹنہ21مئی(آئی این ایس انڈیا) بہار میںچیف ہیلتھ سیکرٹری کے اچانک ہوئے تبادلے نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ریاست میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر تعینات آئی اے ایس افسر سنجے کمار کا تبادلہ کردیاگیاہے جس کے بعد اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (RJD) کووزیراعلیٰ نتیش کمار پر سوال کرنے کاموقع مل گیاہے۔

آرجے ڈی کے لیڈر اور پچھلی حکومت میں وزیر صحت رہ چکے تیج پرتاپ یادو نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جسے نتیش حکومت کے ایک فیصلے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔تیج پرتاپ یادو نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ سچے اور جھوٹے کا اسکور میچ نہیں کر رہاتھا۔ اس لیے کوچ صاحب نے درمیان میچ میں ہی کیپٹن چینج کر دیا ۔بے ایمان بھی نکلے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close