پٹنہ

نئے فارمیٹ میں بہارالیکشن؟ ممکن ہے،ووٹروں کوپولنگ بوتھ نہ جاناپڑے : سشیل کمارمودی

پٹنہ20مئی(آئی این ایس انڈیا) نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے دعویٰ کیاہے کہ اس بار بہار اسمبلی کا الیکشن مکمل طور پردوسری شکل میں ہو سکتا ہے۔ اس بارنہ تو ہیلی کاپٹر پرواز کریں گے، نہ ہی لیڈر پہلے کی طرح گھوم پھر سکیں گے۔سب سے بڑی تبدیلی تو یہ ہوسکتی ہے کہ ووٹروں کوبوتھوں پر جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔اس کے لیے الیکشن کمیشن بھی جائزے میں مصروف ہے۔لیکن اب تک الیکشن کمیشن نے ایساکچھ نہیں بتایاہے توسوال یہ کے الیکشن کمیشن کے جائز ہ کی بات سشیل کمارمودی تک کیسے پہونچی ۔

مودی صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس بار انتخابات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہی اہم ہتھیارہوں گے۔ اب تک ہیلی کاپٹرکابڑاکردارہوتاتھا۔گزشتہ 20-25 سالوں سے یہ انتخابی مہم کا مضبوط حصہ رہاہے۔لیکن اس بار ایسا ہوتا نظرنہیں آتاہے۔ اب پرانے طور طریقے سے الیکشن ہونا ممکن نہیں لگتاہے۔ بڑی بھیڑ، لیڈروں کے ساتھ ہجوم اور بوتھوں پرلمبی قطار کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔پوری دنیا بدل گئی ہے۔ اب تک جس طرح الیکشن ہوتا آیا ہے، اب ویساہوناممکن نہیں لگتاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close