پٹنہ

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین کی مخالف نہیں محافظت کی ضرورت

پٹنہ (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب عبدالقیوم انصاری صاحب کے ہر ہر قدم پر ہم سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہیے کیونکہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں چیئرمین صاحب ان حالات کا مقابلہ نہایت جواں مردی سے کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ مدارس کے اساتذہ کا معاملہ ہو یا پھر مدارس میں تعلیم و تعلم کی بات ہو یا پھر کرونا وائرس کا ہنگامہ کیوں نہ ہو؟۔۔۔ ایسے پر آشوب حالات میں بھی ان کی آواز گونجتی رہتی ہیں ۔ نمبر 1 ۔۔۔ سماج میں کرونا وائرس سے متعلق بیداری” حکمت عملی اور اسلامی نقطہ نظر؟۔۔۔ دوسری آواز آئی ۔۔۔ کرونا وائرس کے خطرات اور اسلامی نقطہ نظر سے ہمارے فرائض و ذمہ داریاں؟
اس طرح کا حساس پروگرام جاری فرما کر اساتذہ مدارس کو بھی شانہ بشانہ چلنے والا پیش کیا اور مذہب اسلام کے نظریات کو اعلی وبالا طریقے سے دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

جناب چیئرمین صاحب کے چھپرہ میں رہنے کی وجہ سے شناسائ تو تھی ہی لیکن رابطہ نہیں تھا ۔وہ ہائی اسکول میں اور میں مدرسے میں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ شروع سے ہی ان کو کام کرنے کا جنون اور لگن سوار رہتا تھا ۔جس کا ثمرہ مدرسہ بورڈ میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔اللہ تعالی ان کے زیر سایہ مدرسہ بورڈ کو دن دونا رات چو گنا ترقی عطا فرمائے آمین۔
ڈاکٹر محمد صلاح الدین صدر مدرس مدرسہ حبیبیہ دار البنات نیا بازار چھپرہ سارن بہار۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close