پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ، 16 دنوں میں تیل 10 روپئے مہنگا

نئی دہلی ،06؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) بدھ یعنی 6 اپریل 2022 کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 16 دنوں میں یہ 14 واں اضافہ ہے۔
نیزدہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 105 روپئے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی 96 روپئے سے زائد فروخت ہورہا ہے۔ دہلی میں آج لوگ 105.41 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 120.51 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے بڑھ کر 104.77 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔یہ شرحیں ہر ریاست کے ٹیکس ڈھانچے کے مطابق مختلف ہوں گی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ 2022 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے ساڑھے چار ماہ قبل تیل کی قیمت مستحکم برقرار تھی۔