پولیس نےغیرقانونی طور پرجانورذبح کرنےوالوں کو کیا گرفتار،غیرقانونی جانور ذبح سےعاجزخاندان نےدی نقل مکانی کی دھمکی

دیوبند،9؍ مئی(رضوان سلمانی) دیوبند پولیس نے شہر میں غیر قانونی طورپر جانورں کو ذبح کرنے کی اطلاع پر محلہ خانقاہ اور بیرون کوٹلہ میں چھاپے مار کر دو ذبح کیے گئے جانوروں کا گوشت برآمدکیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گوشت ممنوعہ جانوروں کا نہیں ہ۔ پولیس نے دونوں جگہوں سے غیر قانونی طورپر جانوروں کی کٹائی کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔کوتوالی انچارج پربھاکر کنیتورا نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر دیر رات چھاپہ مارا کی گئی۔ جہاں بغیر اجازت دو مختلف مقامات پر دو جانور غیر قانونی طورپر ذبح ہوتے پائے گئے۔
ان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔محلہ ابوالمعالی کے باشندہ کلیم قریشی کی اہلیہ ریشما نے غیر قانونی مویشی ذبح کرنے والوں سے تنگ آ کر نقل مکانی کرنے کا اعلان کیاہے اور گھر کے باہر مکان برائے فروختگی کا اعلان چسپا کیاہے۔ آج ریشما نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گھر کے دونوں جانب غیر قانونی طور پر جانور ذبح کیے جا رہے ہیں۔ جب وہ اور اس کے اہل خانہ اس کی مخالفت کرتے ہیں تو ملزمان ان کے گھر میں گھس کر ان کی پٹائی کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
ریشما کا الزام ہے کہ کئی بار اس کی شکایت پولیس کو کی گئی۔ لیکن آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے ملزم اور پولیس کی ملی بھگت کا الزام لگایا۔ بتایا کہ انہوں نے جانوروں کے غیر قانونی ذبح کرنے سے تنگ آکر یہاں سے ہجرت کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے گھر کے باہر مکان برائے فروخت کا بینر بھی لگا دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، پولیس معاملے کی تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے گی۔